اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

855,909FansLike
9,984FollowersFollow
564,300FollowersFollow
183,255SubscribersSubscribe

سجل علی نے انسٹا گرام اکاؤنٹ پر شوہر احد رضا میر کا نام ہٹا دیا

کراچی (آن لائن) معروف پاکستانی شو بز جوڑی سجل علی اور احد رضا میر جن کے درمیان اختلافات کی خبریں کافی دیر سے گردش کر رہی تھی لیکن اب اداکارہ سجل نے انسٹا گرام اکاؤنٹ سے شوہر احد رضا میر کا نام ہٹا دیا ہے۔سجل علی نے شادی کے بعد انسٹا پر اپنے نام کے ساتھ احد کا نام جوڑا تھا تاہم گزشتہ روز انھوں نے دوبارہ اپنا نام سجل علی تک محدود کر لیا۔

تاہم اس حوالے سے سجل علی اور ان کے اہل خانہ کی جانب سے دونوں کے درمیان علیحدگی کی تصدیق نہیں ہو سکی ۔یاد رہے کہ چند ہفتوں قبل سجل علی نے تمام تر خبروں کی تردید کرتے ہوئے کہاتھا کہ ان کے شوہر احد رضا میر اس وقت بیرون ملک شوٹنگ میں مصروف ہیں جس کی وجہ سے دونوں ایک ساتھ نظر نہیں آتے یہاں تک کہ احد رضامیر سجل علی کی چھوٹی بہن صبور علی کی شادی میں بھی شریک نہیں ہوئے تھے۔