اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

865,006FansLike
9,992FollowersFollow
565,300FollowersFollow
188,369SubscribersSubscribe

جامعہ گجرات کی ترقی میں اورگجرات کی سول سوسائٹی اور میڈیا کا کردار ناقابل فراموش ہے ، ڈاکٹر ضیاء القیوم

گجرات ( بیوررپورٹ)وائس چانسلر یونیورسٹی آف گجرات ڈاکٹر ضیاء القیوم نے کہا ہے کہ جامعہ گجرات کی ترقی میں اورگجرات کی سول سوسائٹی اور میڈیا کا کردار ناقابل فراموش ہے انکے مثبت کردار کیوجہ سے یونیورسٹی نے قلیل عرصہ میں دوسری یونیورسٹیوں کے مقابلے میں الگ مقام نام بنایا ہے وہ گجرات پریس کلب کے سابق صدر عبدالستار مرزا کی جانب سے اپنے اعزاز میںپریس کلب میں دئیے گئے افطار ڈنر کے بعد صحافیوں سے اظہار خیال کررہے تھے انہوں نے کہا کہ سول سوسائٹی سمیت ہر شعبہ کی جانب سے ملنے والے پیار محبت کیوجہ سے ہمیں بھی مزید بہتر سے بہتر کام کرنیکا حوصلہ ملتا ہے ادارے بنانے کیلئے کئی دہائیاں لگ جاتے ہیں جس میں میں بھی اپنا حصہ اور کردار ادا کررہا ہوں نئی نسل کے بہتر مستقبل کی خاطر جو بھی فیصلے کیے جارہے ہیں وہ اُسی کے مفاد کیلئے ہو رہے ہیں کسی کی حق تلفی نہیں ہو رہی یونیورسٹی آف گجرات کو صیح معنوں میں ڈسپلن کے حوالے سے مثالی ادارہ بنا رہے ہیں فیکلٹی سمیت ہر فرد اپنی ذمہ داری اور فرائض سے بخوبی آگاہ ہے اگر ان کامیابیوں کا سلسلہ اسی طرح جاری رہا تو یو او جی کی معیار کے حوالے سے الگ پہچان ہوگی تاہم اداروں کے ایڈمنسٹریٹرز کو کئی مرتبہ سخت فیصلے بھی کرنے پڑتے ہیں جنہیں سوسائٹی ناپسندیدگی کی نگاہ سے دیکھتی ہے مگر حقیقت میں وہ میرٹ اور ادارے کی بقاء کیلئے ہوتے ہیں جسے کے فوائد بعد میں ظاہر ہوتے ہیں انہوں نے کہا کہ رول آف لاء پر چلنے والے ادارے ہی اپنی ساکھ صدیوں تک برقرار رکھتے ہیں تاہم یو او جی کے مفاد عامہ کی خاطر گجرات کے میڈیا اور بالخصوص گجرات پریس کلب جو تعاون کررہا ہے اس پر میں انکا شکر گزار ہوں آج پریس کلب میں آمد بھی اس باہمی اعتماد کے رشتے کو قائم رکھنے کی کڑی ہے انہوں نے کہا کہ انڈومنٹ فنڈز سے گجرات یونیورسٹی کے طلباء و طالبات کی ترقی کی راہ میں کئی رکاوٹیں ختم کرنے میں مدد مل سکتی ہے اس سلسلہ میں تارکین وطن کو بھی کردار ادا کرنا ہوگا