اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

865,261FansLike
9,992FollowersFollow
565,300FollowersFollow
188,369SubscribersSubscribe

وائس چانسلر کا دوسری مرتبہ پریس کلب آنا ہمارے لیے اعزاز کی بات ہے،سابق صدر پریس کلب

گجرات ( بیوررپورٹ)سابق صدر گجرات پریس کلب محمد یونس ساقی نے کہا کہ جامعہ گجرات اور نئی نسل کی بہتری ترقی کیلئے جو بن پڑے گا گجرات پریس کلب کریگا وائس چانسلر کا ایک سال میں دوسری مرتبہ گجرات پریس کلب آنا ہمارے لیے اعزاز کی بات ہے یو او جی ہماری امنگوں کی محور ہے ہم اُمید کرتے ہیں گجرات کے صحافیوں کیلئے تربیتی سیشن کا جو سلسلہ شروع کیا گیا ہے وہ آئندہ بھی برقرار رہیگا سابق صدر طفیل میر نے کہا کہ ڈاکٹر ضیاء القیوم حقیقی معنوں میں یو او جی کی آن مان اور شان ہیں بلاشبہ ترقی کے زینے طے کرنیوالی یونیورسٹی کو ایسے ہی پر عزم وائس چانسلر کی ضرورت تھی سینئر صحافی بشارت لودھی نے کہا کہ پہلے بھی یہاں کے صحافیوں نے یو او جی کے آغاز میں اپنا مثبت کردار ادا کیا انشاء اللہ آئندہ بھی اس تعاون کا سلسلہ جاری رہیگا اسی میں ہمارے نوجوانوں کی بہتری کا عنصر شامل ہے سابق صدر عبدالستار مرزا نے کہا کہ وائس چانسلر ڈاکٹر ضیاء القیوم جس طرح خالصتا ادارے کو ترقی کے زینوں پر پہنچانے کیلئے جس تندہی سے کام کررہے ہیں اس کے دورس اثرات مرتب ہونگے بلاشبہ گجرات میں یو او جی کے قیام سے طلباء و طالبات کیلئے تعلیم کے میدان میں ترقی کی نئی راہیں کھل گئی ہیں۔