اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

865,261FansLike
9,992FollowersFollow
565,300FollowersFollow
188,369SubscribersSubscribe

جمعۃ الوداع کے اجتماعات میں کشمیریوں اور فلسطینیوں کے حق میں قراردادیں منظور کی جائیں گی: سید ریاض حسین شاہ

لاہور(بیورورپورٹ)جماعت اہلسنّت پاکستان کے مرکزی ناظم اعلی علامہ سید ریاض حسین شاہ نے کہا ہے کہ جمعتہ الوداع کے اجتماعات میں مظلوم کشمیریوں اور فلسطینیوں کے حق میں قراردادیں منظور کی جائیں گی اور محکوم ملکوں کی آزادی کیلئے خصوصی دعائیں کی جائیں گی۔ علماء اہلسنّت ’’امت مسلمہ کو درپیش مسائل اور ان کے حل ‘‘ کے موضوع پر خطبات جمعہ دیں گے۔علامہ سید ریاض حسین شاہ نے کہا کہ استبول دھماکے امت مسلمہ میں انتشار پھیلانے کی سازش کا حصہ ہے۔امت مسلمہ استعماری طاقتوں کی سازشوں کا شکار ہے۔جمعتہ الوداع کے اجتماعات میں امجد فرید صابری اور آپریشن ضر ب عضب کے شہداء کیلئے فاتحہ خوانی اور دعا کی جائیگی۔