اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

865,261FansLike
9,992FollowersFollow
565,300FollowersFollow
188,369SubscribersSubscribe

آج اہلسنت جماعتیں حامد سعید کاظمی کی سزا معطل کروانے کیلئے قراردیں منظور کروائیں گی: حاجی حنیف طیب

کراچی(بیورورپورٹ)نظام مصطفی پارٹی کے سربراہ اور سابق وفاقی وزیر حاجی محمد حنیف طیب نے کہا ہے کہ اہلسنّت جماعتیں یکم جو لائی کو جمعتہ الوداع کے اجتماعات میں حامد سعید کاظمی کی سزا کی معطلی کے مطالبہ پر مشتمل قراردادیں منظور کریں گی اسی طرح عید الفطر کے اجتماعات میں بھی حامد سعید کاظمی کو سنائی گئی غیر منصفانہ سزا کے خلاف احتجاج کیا جائے گا اور انکی رہائی کا مطالبہ کیا جائے گا۔ حاجی محمد حنیف طیب نے مزید کہا کہ وزارت حج کے کرپٹ اہلکاروں نے صاحبزادہ حامد سعید کاظمی کی سادگی کا فائدہ اٹھایا ۔ وہ خود براہ راست کسی بھی طرح کی کرپشن میں ملوث نہیں ہیں۔ صاحبزادہ حامد رضا کا حجاج کیلئے عمارتیں کرایہ میں حاصل کرنے کیلئے کوئی کردار نہیں تھا۔ احمد فیض اور رائو شکیل کی کرپشن کی سزا صاحبزادہ حامد سعید کاظمی کو دینا ظلم و ناانصافی ہے۔حامد سعید کاظمی کی کوششوںسے سعودی حکومت نے حاجیوں کو 66لاکھ 66ہزار ریال کی رقم واپس کی۔ حامد سعید کاظمی کو رہا نہ کیا گیا تو اہلسنّت جماعتیں عید کے بعد احتجاجی تحریک چلائیں گی۔