اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

864,557FansLike
9,991FollowersFollow
565,200FollowersFollow
188,369SubscribersSubscribe

شاہ محمود قریشی ، رائے عزیز اللہ اورشفقت محمود کی تاشفین صفدر کے گھر آمد، چچا انور مرالہ کی وفات پر فاتحہ خوانی

کھاریاں(ایم عمر)وائس چیئرمین پاکستان تحریک انصاف شاہ محمود قریشی مرکزی راہنما رائے عزیز اللہ اورM.N.A شفقت محمود اور دیگر راہنمائوں کی تاشفین صفدر مرالہ مرکزی ممبر ایڈوائزری کمیٹی نائب صدر شعبہ خواتین صوبہ پنجاب کے گھر آمد اس موقع پر راہنما PTI چوہدری شاہد محمود ،عرفان نصیر مرالہ، شکیل برسہ، ہارون بھٹی، عثمان منظور دھدرا اور دیگر خواتین و حضرات کی کثیر تعداد بھی موجود تھی۔ تاشفین صفدر مرالہ کے چچا چوہدری محمد انور مرالہ کی وفات پر فاتحہ خوانی کی اور اظہارِ تعزیت بھی کیا۔ گفتگو کرتے ہوئے شاہ محمود قریشی نے کہا کہ تاشفین صفدر جیسی باہمت اور تحریکی خواتین ملک و قوم اور PTIکا سرمایہ ہیں ہمیں ان پر فخر ہے ان کی کارکردگی بھی ہر لحاظ سے بہتر ہے خواتین کا معاشرے اور ملک کے ساتھ ساتھ پاکستان تحریک انصاف میں کلیدی کردار ہے جوکہ کبھی فراموش نہیں کیا جا سکتا۔