اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

849,197FansLike
9,980FollowersFollow
562,000FollowersFollow
183,255SubscribersSubscribe

الیکشن کمیشن نے پنجاب اسمبلی کے 25 منحرف ارکان کو ڈی سیٹ کردیا

پاکستان تحریک انصاف کے منحرف ہونے والے 25ارکان پنجاب اسمبلی کے خلاف الیکشن کمیشن نے فیصلہ سناتے ہوئے ارکان کو ڈی سیٹ کرنے کا حکم دے دیا ۔

چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ نے محفوظ فیصلہ سناتے ہوئے بتایا کہ سپریم کورٹ کے حکم نامے کی روشنی میں منحرف ارکان کو ڈی سیٹ کردیا گیا ہے۔

یاد رہے کہ پنجاب اسمبلی میں وزیر اعلیٰ کے انتخاب کے موقع پر تحریک انصاف کے 25 ارکان نے وزارت اعلیٰ کے نامزد امیدوار پرویز الہی کے بجائے حمزہ شہباز کو ووٹ ڈالا تھا جس کے خلاف تحریک انصاف نے الیکشن کمیشن میں درخواست دائر کی تھی ۔