اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

843,592FansLike
9,979FollowersFollow
561,200FollowersFollow
181,482SubscribersSubscribe

آسٹریا میں منکی پاکس کا پہلا مشکوک کیس رپورٹ

منکی پاکس کی بیماری یورپی ممالک میں تشویش ناک حد تک بڑھتی جا رہی ہے۔

دیگریورپی ممالک کے بعد آسٹریا میں بھی منکی پاکس کا پہلا کیس رپورٹ ہونے کی اطلاعات ہیں ۔ آسٹریا کی وزارت صحت کےحکام کے مطابق اتوار کی رات ویانا کے ایک 35 سالہ شخص کو مخصوص علامات کے ساتھ اسپتال منتقل کیا گیا تھا۔ عالمی میڈیا کے مطابق متاثرہ شخص میں منکی پاکس انفیکشن کی تشخیص کا عمل جاری ہے۔

واضح رہے کہ اب تک یورپی ملک فرانس، سوئٹزرلینڈ، بیلجیئم، جرمنی، آسٹریلیا، سپین، برطانیہ سمیت امریکا، کینیڈا اور اسرائیل میں منکی پاکس کے 20 یوں کیس منظر عام پر آ چکے ہیں ۔
منکی پاکس انفیکشن کی صورت میں بخار، جسم میں درد، اور پمپلز کا ظاہر ہونا شامل ہیں۔