ہربھجن سنگھ کاپاک بھارت میچ کے متعلق پیش گوئی سے انکار

بھارت کے سابق اسپنر ہر بھجن سنگھ نے سال کے آخر میں ہونے والے ٹی 20 ورلڈ کپ میں پاکستان اور بھارت کے مابین میچ کے متعلق پیش گوئی سے معذرت کر لی ۔

کزشتہ برس دوبئی میں ہونے والے ٹی 20 ورلڈ کپ میں بربھجن سنگھ نے پاکستان کی ٹیم کو کمزور قرار دیتے ہوئے ایک ٹی وی شو کے درمیان کہا تھا کہ پاکستان کو ہمیں واک اوور دے دینا چاہئیے۔

اسٹار اسپورٹ پر دیئے گئے انٹرویو میں ان کا کہنا تھا کہ پاکستان کی ٹیم بھارت کے مقابلے میں بہت کمزور ہے۔آپ دوبارہ کھیلیں گے تو پھر ہار جائیں گے۔

یاد رہے کہ گزشتہ ٹی 20 ورلڈ کپ میں پاکستان نے بھارت کو10 وکٹوں سے شکست دی تھی جس کے بعد شعیب اختر نے ہر بھجن سنگھ کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا تھا۔