اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

863,193FansLike
9,988FollowersFollow
565,100FollowersFollow
183,255SubscribersSubscribe

ویرات کوہلی اور بابر اعظم ایک ٹیم میں کھیلیں گے

افرو ایشیا کپ 16 سال بعد واپسی کے لیے تیار۔جہاں روایتی حریف بھارت اور پاکستان کے کھلاڑی ایک ہی ٹیم میں نظر آئیں گے۔

اطلاعات کے مطابق ویرات کوہلی اور پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم اس مقابلے میں حصہ لینے کے لیے تیار ہیں۔ یہ مقابلہ بھارت میں آئی پی ایل سیزن کے بعد 2023 میں ہوگا۔ جو ٹی 20فارمیٹ میں کھیلا جائے گا۔

ایشین کرکٹ کونسل کےسربراہ پربھاکرن تھنراج نے بتایا کہ ابھی تک بورڈز سے تصدیق نہیں ملی ہے۔ابھی وائٹ پیپر پر کام کر رہے ہیں ۔ لیکن ہمارا منصوبہ ہے کہ بھارت اور پاکستان کے بہترین کھلاڑی ایشین الیون میں کھیلیں۔

اس سے قبل 2007کے افرو ایشیا کپ میں ایم ایس دھونی، سورو گنگولی، ہربھجن سنگھ، یوراج سنگھ، ظہیر خان اور وریندر سہواگ ٹاپ انڈین کرکٹرز تھے جنہوں نے ٹورنامنٹ میں حصہ لیا۔ جبکہ پاکستان کے محمد یوسف اور محمد آصف ایشیا الیون میں تھے۔