عامر خان کی بیٹے کے ساتھ بارش میں فٹبال کھیلنے کی وڈیو سوشل میڈیا پر وائرل

بالی ووڈ کے مسٹر پرفیکشنسٹ عامر خان نے اپنے انسٹا گرام اکاؤنٹ سے بیٹے آزاد کے ساتھ فٹبال کھیلنے کی ویڈیو اپنے انسٹا گرام اکاؤنٹ سے شیئر کی ۔

وڈیو میں دیکھا جا سکتاہے کہ عامر خان اپنی بلڈنگ کے کمپاؤنڈ میں بیٹے کے ساتھ تیز بارش میں فٹبال کھیل رہے ہیں ۔

عامر خان نے ویڈیو سوشل میڈیا پر اپلوڈ کی تو ان کے فینز نے باپ اور بیٹے کی محبت اور تعلق کو خوب سراہا اور اس کی تعریف بھی کی ۔

سوشل میڈیا صارفین نےبالی ووڈ اسٹار کو عام آدمی کی طرح بارش میں انجوائے کرتے ہوئے دیکھ کر خوشی کا اظہار کیا۔