حریم فاروق ایک دن کے لیے مریم نواز بن کر کیا کرنے کی خواہش رکھتی ہیں ؟

پاکستان فلم اور ڈارامہ انڈسٹری کی معروف اداکارہ حریم فاروق نے حال ہی میں نجی ٹی وی چینل کی عید ٹرانسمیشن میں شرکت کی جہاں میزبان کی جانب سے حریم سے یہ سوال کیا گیا کہ اگر آپ ایک دن صبح میں جاگیں اور مریم نواز بن جائیں تو آپ کیا کرنا چاہیں گی ۔

حریم فاوق نے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ میں سب سے پہلے اپنی طاقت کا استعمال کرتے ہوئے لوگوں کو ایک پلیٹ فارم پر متحد کروں گی اور انہیں یہ سمجھانے کی کوشش کروں گی کہ اس وقت مل کر ملک کا خیال رکھنے کی ضرورت ہے۔

انہوں نے کہا کہ میں دیگر جماعتوں کو بتاؤں گی کی یہ وقت ذاتی انا سے بالا تر ہو کر سوچنے کا ہے،ملک کو سیدھے راستے پر لے کر چلنا ہے۔ملک کو مل کر بہتر کرنا ہے باقی سب اختلافات بھول جائیں ۔
ان کے اس جواب پر پروگرام کی میزبان ندا یاسر نے ان کی سوچ کو سراہتے ہوئے کہا کہ خواتین کا معاشرے میں یہی کام ہونا چاہئیے کہ وہ سب کو جوڑ کر رکھیں ۔