اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

849,197FansLike
9,980FollowersFollow
562,000FollowersFollow
183,255SubscribersSubscribe

جامعہ کراچی خودکش حملے میں ملوث ملزم کی عینی شاہد نے شناخت کر لی

جامعہ کراچی کے باہر چینی اساتذہ کو نشانہ بنانے والے خود کش حملہ کیس کے ملزم داد بخش کی عینی شاہد نے عدالت میں شناخت کر لی

تفصیلات کے مطابق کراچی کی مقامی عدالت میں جامعہ کراچی کے چینی اساتذہ کی ریکی کرنے والے ملزم داد بخش کو پیش کیا گیا۔خود کش دھماکے میں زخمی ہونے والے عینی شاہد نے عدالت میں ملزم کی شناخت پریڈ کا عمل مکمل کیا۔

تفصیلات کے مطابق عدالت میں ملزم کے علاوہ دیگر10 ڈمی افراد کو بھی کھڑا کیا گیا جس کے بعد عینی شاہد نے ملزم داد بخش کو پہچان لیا اور اس کی شناخت کی ۔

عینی شاہد نے عدالت کو بتایا کہ ملزم حملے سے قبل بھی جامعہ کراچی میں آیا تھا۔ تفتیشی افسر نے عدالت کو بتایا کہ ملزم نے جامعہ کراچی کے چینی اساتذہ کی ریکی کی تھی ۔