اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

843,592FansLike
9,979FollowersFollow
561,200FollowersFollow
181,482SubscribersSubscribe

عالیہ بھٹ سب سے زیادہ کس پاکستانی گانے کو پسند کر تی ہیں

عالیہ بھٹ جو کہ ان دنوں اپنی نئی آنے والی فلم ڈارلنگ کی تشہیر میں مصروف ہیں ،انہوں نے حال ہی میں ایک انٹرویو میں انکشاف کیا کہ وہ کوک اسٹوڈیو کے گانےپسوڑی کی مداح ہیں ۔

”پوسوڑی “یوں تو کئی بھارتی اداکاروں اور گلو کاروں کاپسندیدہ گانا ہے لیکن حال ہی میں عالمی سطح پر شہرت کی نئی بلندیوں پر پہنچنے والے گانے”پسوڑی “ کو عالیہ بھٹ بھی خوب سنتی اور پسند کر تی ہیں ۔

اس بات کا اظہار انہوں نے ایک پرگرام میں بات کرتے ہوئے کیا، عالیہ نےشوہر رنبیر کپور کے ہمرا شوٹ کیے گئے نئے گانے”کیسریا“ کے متعلق بات کرتے ہوئے کہا کہ ”کیسریا“نے ان کے پسندیدہ گانے کا ریکارڈ بھی توڑ دیا ہے۔

یاد رہے کہ5 ماہ قبل ریلیز کیا گیا گانا پسوڑی اب تک یوٹیوب پر295ملین سے بھی زائد مرتبہ سنا اور دیکھا جا چکا ہے۔ جبکہ ”کیسریا“ صرف 12دنوں میں 83 ملین سے زائد بار دیکھا اور سنا جا چکا ہے۔

کیسریامیں عالیہ بھٹ رنبیر کپور کی 4 سال بعد ریلیز ہونے والی نئی فلم شمشیرا میں خصوصی طور پر شامل کیے گئے گانے میں نظر آئی تھی ۔