اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

843,432FansLike
9,979FollowersFollow
561,200FollowersFollow
181,482SubscribersSubscribe

عقلمند پرندے نے پیاسے کوے کی کہانی کو سچ کر دکھایا

بچپن میںہم سے اکثر نے پیاسے کوے کی کہانی تو ضرور سنی ہو گی جس میں کوا گھڑے کے پیندے میں کنکریاں ڈال کرپانی کی سطح کو بلند کرتا ہے اور اس کے بعد اپنی پیاس بجھانے میں کامیاب رہتا ہے۔اس کہانی کوبھارت کے ایک پرندے نے سچ کر دیکھایا ہے جس کی وڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے۔


وڈیو میں دیکھا جا سکتاہے کہ ایک عقلمندپرندہ راستے میں پڑی پانی کی بوتل میں کنکریاں ڈال کر اس میں موجود پانی کی سطح کو بلند کرتا ہے اور اس میں سے پانی پیتا ہے۔ وڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ پرندا اس عمل کو کئی بار دہراتا ہے جس کے بعداپنی پیاس بجھا کر وہاں سے اڑ جاتا ہے۔

سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے پرندے کی اس عقلمندی کو سراہا جا رہا ہےاور وڈیو کو بے حد پسند بھی کیا جا رہا ہے۔