عالیہ بھٹ نے رنبیر کپور کے سنجیدہ چہرے کی وجہ بتا دی

عالیہ بھٹ اور رنبیر کپور کا شمار بالی ووڈ کے خوبصورت ترین جوڑوں میں ہوتا ہے۔

عالیہ جو حال ہی میں ریلیز ہونے والی اپنی فلم ڈارلنگ کی تشہیر کر رہی ہیں ان سے پوچھا گیا کہ رنبیر تمام تصویروں میں اداس کیوں نظر آتے ہیںا وہ ہمیشہ اپنی زیادہ تر تصویروں میں سنجیدہ نظر آتے ہیں؟

عالیہ نے مزاحیہ انداز میں جواب دیا اور کہا کہ اس کی بنیادی وجہ رنبیر کی چھوٹی آنکھیں ہیں جواس کے چہرے کو یا تو سنجیدہ یا اداس کر دیتی ہیں ۔لیکن رنبیر ہمیشہ مسکراتے اور ہنستے رہتے ہیں۔

یاد رہے کہ جوڑے نے 5 سال تک تعلقات میں رہنے کے بعد 14 اپریل 2022 کو ممبئی کے باندرہ میں اپنی رہائش گاہ پر شادی کی تھی ۔