اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

849,197FansLike
9,980FollowersFollow
562,000FollowersFollow
183,255SubscribersSubscribe

اسلامی ٹچ دینے والے کو اب قانونی ٹچ کی ضرورت ہے،رانا ثنااللہ

رہنما مسلم لیگ (ن) کے رانا ثنا اللہ کا کہنا ہے کہ عالمی بنارسی ٹھگ غیرملکیوں سے غیرقانونی ڈالر لیتے پکڑے گئے ہیں۔اسلامی ٹچ دینے والے فنکاروں کو اب قانونی ٹچ کی ضرورت ہے۔

وزیر داخلہ کا کہنا تھا کہ فارن فنڈنگ کے مجرم 8 سال سے قانونی ٹچ سے بھاگ رہے ہیں۔چوری پکڑے جانے پرعمران اینڈ فارن ایجنٹس کمپنی فنکاری کرنے لگتے ہیں۔

انہوں نے کہا ہے کہ فارن فنڈنگ کیس سے پتہ چلا کہ عمران نیازی کا کردار کیسا ہے۔ شہدا کے خلاف نفرت انگیز مہم چلانے والے قابل مذمت ہیں۔

ان کا کہنا ہے کہ عمران نیازی نے 8 سال پوری کوشش کی کہ فارن فنڈنگ کیس کا فیصلہ نہ آئے۔جعلی صادق اور امین کی اصلیت قوم کے سامنے آگئی۔