اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

849,530FansLike
9,981FollowersFollow
562,000FollowersFollow
183,255SubscribersSubscribe

نمرہ کو بھی پسند کی شادی راس نہ آئی ،آخر میں والدین ہی کام آئے

کراچی سے تونسہ جا کر شاہ رخ نامی لڑکے سے پسند کی شادی کرنے والی لڑکی نمرہ کو عدالت نے والدین کے ساتھ کراچی جانے کی اجازت دے دی ۔

تونسہ میں پسند کی شادی کرنے والی کراچی کی رہائشی نمرہ کاظمی کا کہنا ہےکہ وہ اپنے شوہر شاہ رخ سے الگ ہوئی ہے اور نہ ہی اس سے طلاق لی ہے۔

تفصیلات کے مطابق نمرہ کاظمی کا کہنا تھا کہ میں والدین سے ملنے کے لیے شاہ رخ کےگھر سے کراچی گئی تھی ۔شاہ رخ ڈھونڈ رہا تھا تو اس لیے تھانے چلی گئی جبکہ شاہ رخ مجھے واپس گھر لے جانا چاہتے تھے۔

نمرہ کا کہنا تھا کہ شاہ رخ کی والدہ نے مجھے ساتھ لے جانے سے منع کردیا جس پر شاہ رخ والدہ کے سامنے مجبور ہوا اور چھوڑ کر چلا گیا۔ میں نے شاہ رخ سے طلاق نہیں لی اور نہ الگ ہوئی ہوں۔

دوسری جانب نمرہ کاظمی کی والدہ کا کہنا تھا کہ شاہ رخ کی والدہ نمرہ پر تشدد کرتی تھی۔نمرہ ڈی جی خان کے تھانے پہنچی تو پولیس نے ہمیں اطلاع کی ،ہم پرسوں ڈی جی خان پہنچے پھر عدالت کے ذریعے نمرہ کوہمارے حوالے کیا گیا۔

والدہ کا کہنا تھا کہ شاہ رخ کی والدہ جھوٹی ہے اس نے پہلے بھی بہت جھوٹ بولے ہیں۔

یاد رہے کہ4 ماہ قبل کراچی کی رہائشی لڑکی نمرہ کاظمی نے تونسہ میں شاہ رخ نامی لڑکے سے پسند کی شادی کی تھی۔