زیادہ سونے والوں کی تلاش،امریکی کمپنی نوکری بھی دے گی

کمپنی کے مطابق امیدوار کو اس جاب پر اپلائی کرنے کے لیے سی وی نہیں بلکہ ٹک ٹاک ویڈیوز بھیجنا ہوں گی جس میں یہ دکھایا گیا ہو کہ وہ سونے میں کتنے ماہر ہیں۔تفصیلات کے مطابق یہ تو آپ نے سنا ہو گا کہ کام کے دوران سونے والے ملازمین تنقید کا نشانہ بنتے رہے ہیں اور کئی افراد کو مشکلات کا بھی سامنا ہوتا ہے ۔مگر اب ایسا نہیں رہا بلکہ اب آرام کرنے کے بھی پیسے ملیں گے؟ جی ہاں! سوچا تو ضرور ہوگا لیکن خوابوں میں اور اب امریکی کمپنی نے اس خواب کو حقیقت کا رنگ دے دیا ہے۔نیویارک میں قائم گدے بنانے والی کمپنی کو غیر معمولی نیند کی صلاحیت کے حامل افراد کی تلاش ہے جو ٹک ٹاک ویڈیوز بھی بناتے ہوں۔تاہم یہ ایک پارٹ ٹائم ملازمت ہو گی جس کے لیے اچھا خاصہ معاوضہ بھی دیا جائے گا۔کمپنی کا کہنا ہے کہ ان افراد میں یہ خوبی بھی ہو کہ وہ کسی بھی صورتحال میں سوسکتے ہوں۔