اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

843,829FansLike
9,979FollowersFollow
561,200FollowersFollow
183,255SubscribersSubscribe

انسانی جذبات کو شناخت کرنے والا انوکھا ربورٹ

چینی کمپنی شیاؤمی نےانسان جیسےدکھنے والے روبوٹ سائبر ون کو متعارف کروا دیا۔

انسانی شکل میں بنایا گیا یہ ربورٹ انسان کی طرح چل بھی سکتا ہےبلکہ انسانی جذبات کو شناخت کرسکتا ہے۔

اس سے قبل یہ کمپنی اگست 2021 میں بھی ایک سائبر ڈوگ روبوٹ پیش کیا تھا جو 4 پیروں پر چلنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔

مگر سائبر ون اس سے بہت مختلف ہے جو 177 سینٹی میٹر لمبا ہے جبکہ اس کا وزن 52 کلوگرام کا ہے۔

کمپنی نے بتایا کہ سائبرون 21 ڈگری تک گھوم سکتا ہے اور کافی حد تک انسانی حرکات کی نقل کرسکتا ہے۔

یہ ربوٹ ڈیڑھ کلو وزن بھی اٹھا سکتا ہے یعنی بازار سے تھوڑا سامان بھی اٹھا کر لاسکتا ہے۔

یہ روبوٹ لوگوں، ان کی حرکات اور تاثرات کو شناخت کرسکتا ہے اور آپ کے غمزدہ ہونے پر تسلی بھی دے سکتا ہے۔