اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

843,592FansLike
9,979FollowersFollow
561,200FollowersFollow
181,482SubscribersSubscribe

گوگل نے پاکستان کے جشن آزادی کی مناسبت سے اپنا ڈوڈل تبدیل کردیا

دنیا کے سب سے بڑے سرچ انجن گوگل نے پاکستان کے جشن آزادی کی مناسبت سے اپنا ڈوڈل تبدیل کردیا۔

سماء نیوز کے مطابق انٹر نیٹ سرچ انجن گوگل کی پاکستان کے لیے ہمیشہ سے ایک خاص وابستگی رہی ہے، گزشتہ کئی برسوں سے ہر سال گوگل پاکستان کے یوم آزادی پر اپنے روایتی ڈوڈل کی جگہ خصوصی ڈوڈل جاری کرتا ہے۔ جس کا مقصد پاکستانیوں کی خوشیوں میں شریک ہونا ہے۔

رواں برس بھی انٹر نیٹ سرچ انجن گوگل نے 13 اور 14 اگست کی درمیانی شب پاکستان کے انٹر نیٹ صارفین کے لئے اپنے ڈوڈل میں تبدیلی کی ہے۔

75ویں جشن آزادی کی مناسبت سے بنائے گئے ڈوڈل میں کراچی کی تاریخی عمارت فریئر ہال کا عکس نمایاں ہے۔

گوگل نے پاکستان میں اپنے صارفین کے لئے خصوصی پیغام میں کہا ہے کہ ‘یوم آزادی مبارک ہو، پاکستان

آج کے سالانہ یوم آزادی کے ڈوڈل میں کراچی کے فریئر ہال کوشامل کیا گیا ہے، اس عمارت کو شہر کی مرکزی عمارت کے طور پر تعمیر کیا گیا تھا لیکن اب یہ لائبریری اور نمائش گاہ کے طور پر استعمال کی جاتی ہے۔