اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

849,530FansLike
9,981FollowersFollow
562,000FollowersFollow
183,255SubscribersSubscribe

بھارت: ہندوانتہاپسند رہنما کی پیغمبر اسلام ﷺ کی شان میں گستاخی، ملک بھر میں مظاہرے

بھارت میں بی جے پی کے ایک اور انتہاپسند رہنما نےنبی محمد ﷺ کی شان میں گستاخی کا ارتکاب کر ڈالا۔ پولیس نے ملعون راجہ سنگھ کو گرفتار کرلیا۔

تلنگانہ سے تعلق رکھنے والے بی جے پی کے رکن اسمبلی راجہ سنگھ کی ایک ویڈیو وائرل ہوئی ہے جس وہ اپنی غلیظ زبان سے وہی گھٹیا الفاظ دہراتا نظر آیا جو اس سے قبل ملعونہ نوپور شرما نے اپنے ایک انٹرویو میں کہے تھے۔

ویڈیو وائرل ہونے کے بعد شہر حیدرآباد میں بڑے پیمانے پر احتجاجی مظاہرے شروع ہوگئے، حیدرآباد میں مسلمانوں کی بڑی تعداد نے مختلف شہروں میں احتجاج شروع کردیا اور مسلمانوں کے جذبات کو ٹھیس پہنچانے پر شاتم رسول راجہ سنگھ کی فوری گرفتاری کا مطالبہ کیا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق منگل کی صبح حیدرآباد پولیس نے ملعون راجہ سنگھ کو گرفتار کرلیا ہے، اس سے قبل راجہ سنگھ کے خلاف توہین رسالت کے الزام میں ایف آئی آر درج کی گئی تھی۔