شام :زیرِتعمیر مکان میں بارودی سرنگ دھماکے میں 4 بچے جاں بحق

ادلب: عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق جنگ زدہ شام میں مکان ایک حصے کی تعمیر جاری تھی جس کے دوران زیر زمین دبی بارودی سرنگ زوردار دھماکے سے پھٹ گئی۔

بارودی سرنگ دھماکے میں گھر مکمل طور پر تباہ ہوگیا، دھمکاے میں 4 بچے جاں بحق ہوگئے۔جنگ میں اب اتک اس بدقسمت خاندان کے 4 بھتیجے، تین بیٹیاں اور ایک بیٹا ہلاک ہو چکے ہیں۔جنگ زدہ شام میں تمام متحارب گروپوں نے زرعی زمینوں اور رہائشی علاقوں میں بچھائی ہیں جو کسانوں اور راہگیروں کے لیے ایک مستقل خطرہ ہے

شام میں 2011 میں داعش اور حکومتی فورسز کے درمیان جنگ میں 5 لاکھ افراد ہلاک اور دسیوں لاکھوں بے گھر ہوچکے ہیں۔