اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

849,197FansLike
9,980FollowersFollow
562,000FollowersFollow
183,255SubscribersSubscribe

روپے کی قدر میں مزید 2 روپے کی کمی ڈالر پھر مہنگا

امریکی ڈالر کے مقابلے میں روپے کی قدر میں گراوٹ مسلسل چوتھے روز بھی جاری رہی، آج انٹربینک مارکیٹ میں روپیہ مزید 2 روپے کم ہوا۔گزشتہ سیشن میں بھی روپے کے مقابلے ڈالر کی قدر میں 2 روپے کا اضافہ دیکھا گیا تھااسٹیٹ بینک آف پاکستان (ایس بی پی) کے مطابق پاکستانی کرنسی 0.89 فیصد کم ہو کر 225 روپے 42 پیسے پر بند ہوئی۔فاریکس ایسوسی ایشن آف پاکستان کے چیئرمین ملک بوستان نے کہا کہ ڈالر عالمی سطح پر مستحکم ہو رہا ہے، گزشتہ چند ہفتوں میں دنیا کی 40 کرنسیوں کے مقابلے میں اس کی قدر میں اضافہ ہوا ہے اور اس پیش رفت کے اثرات پاکستان کی کرنسی مارکیٹ میں بھی دیکھے جارہے ہیں۔