اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

843,468FansLike
9,979FollowersFollow
561,200FollowersFollow
181,482SubscribersSubscribe

43 برس میں 53 شادیاں ،سعودی شہزادے کا دعویٰ 

ریاض (آن لائن ) غیر ملکی میڈیا کے مطابق 63 سالہ سعودی شہری ابو عبداللہ نے 43 سال میں مختلف خواتین سے 53 شادیاں کرنے کا دعویٰ کیا ہے، جس کے باعث انہیں’صدی کا پولی گیمسٹ‘ قرار دیا گیا ہے۔ابو عبداللہ نے کہا کہ 20 برس کی عمر میں نے پہلی مرتبہ شادی کی تو میرا مزید شادیاں کرنے کا کوئی ارادہ نہیں تھا کیوں کہ میں مطمئن تھا اور میرے گھر اولاد کی پیدائش بھی ہوچکی تھی۔بعد ازاں کچھ مسائل پیدا ہوئے تو دوسری کر لی ۔اور پہلی بیوی کو اپنے فیصلے سے آگاہ کیا، پھر دوسری بیوی سے بھی جھگڑے ہوئے تو میں نے تیسری اور پھر چوتھی شادی کی اور پہلی بیویوں کو طلاق دے دی۔اسی طرح یہ سلسلہ چلتا رہا وہ چین و سکون حاصل کرنے کی غرض سے 43 برس میں 53 مختلف خواتین سے شادیاں کرچکے ہیں اور سب سے تھوڑا عرصہ چلنے والی شادی کا دورانیہ 1 دن ہے۔