اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

877,292FansLike
9,999FollowersFollow
568,500FollowersFollow
191,068SubscribersSubscribe

کراچی ٹیسٹ؛ پاکستان ٹیم پہلی ایننگ میں 304 رنز پر آؤٹ

کراچی میں کھیلے جارہے ٹیسٹ میچ میں انگلینڈ کے خلاف پاکستان 304 رنز پر آؤٹ ہوگئی ہے جب کہ انگلینڈ کی بیٹنگ جاری ہے۔

پاکستان کے 304 رنز کے جواب میں انگلینڈ کی جانب سے زیک کرولی اور بین ڈکیٹ نے اننگز کا آغاز کیا۔
پاکستان کے ’’مسٹری مین‘‘ نے زیک کرولی کی صورت میں پہلے ہی اوور میں انگلینڈ کو پہلا نقصان پہنچایا، زیک کرولی کھاتہ کھولے بغیر ہی آؤٹ ہوگئے۔

18 رنز پر پاکستان کی پہلی وکٹ عبداللہ شفیق کی صورت میں گری، انہوں نے 8 رنز بنائےامام الحق کی جگہ ٹیم میں شامل کئے گئے کھلاڑی شان مسعود بڑی اننگز کھیلنے میں ناکام رہے ، وہ 30 رنز بنا کر اس وقت آؤٹ ہوئے جب پاکستان کا اسکور 46 رنز تھا۔ اظہر علی نے 45 رنز کی اننگز کھیلی۔

سعود شکیل کے ساتھ مل کر بابر اعظم نے پاکستان کے اسکور کو آگے بڑھانا شروع کیا ، اسی دوران پاکستانی کپتان نے اپنی نصف سنچری مکمل کی۔

162 رنز پر پاکستان کی چوتھی وکٹ گری، 23 رنز پر سعود شکیل کو ریحان احمد نے شکار کرکے اپنے ٹیسٹ کیرئیر کی پہلی وکٹ لی۔
196 پر پاکستان کی آدھی ٹیم پویلین لوٹ گئی۔ پاکستان کو پانچواں نقصان محمد رضوان کی صورت میں اٹھانا پڑا، وہ ایک بار پھر کارکردگی دکھانے میں ناکام رہے اور صرف 19 رنز ہی بناسکے۔

219 رنز پر بابر اعظم تیزی سے رن لینے کی کوشش میں رن آؤٹ ہوگئے۔ انہوں نے 78 رنز کی اننگز کھیلی۔رنز پر فہیم اشرف کو ریحان احمد نے اپنا شکار بنایا۔ آل راؤنڈر بیٹر نے صرف 4 رنز بنائے۔

آغا سلمان نے نعمان علی کے ساتھ مل کر آٹھویں وکٹ کی شراکت میں 48 رنز کی پارٹرشپ قائم کی لیکن 285 رنز نعمان علی بڑا شاٹ کھیلنے کی خواہش میں آؤٹ ہوگئے، انہوں نے 23 رنز بنائے۔

پاکستان کا اسکور 300 رنز ہوا تو آغا سلمان نے آگے بڑھ کر جیک لیچ کو سبق سکھانے کی ٹھانی لیکن گیند بلے پر ںہ آئی اور اس غلطی کی پاداش میں میں اسٹمپ ہوئے۔