اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

849,530FansLike
9,981FollowersFollow
562,000FollowersFollow
183,255SubscribersSubscribe

مہنگائی عروج پر ہے، نااہلی کی وجہ سے ہم سستی گیس نہیں خرید سکے،شہباز شریف

وزیر اعظم شہباز شریف نے ملک میں بڑھتی ہوئی مہنگائی کا اعتراف کرتے ہوئے کہا کہ مہنگائی کے خاتمے کے لیے تمام وسائل کام میں لا رہے ہیں ۔ہم نااہلی کی وجہ سے بروقت سستی گیس نہیں خرید سکے۔

وزیر اعظم شہباز شریف نے بلوچستان کے ضلع صحبت پورہ میں شہریوں سے بات کرتے ہوئے کہا کہ آج ان کا یہ صحبت پورہ کا دوسرا دوسرادورہ ہے ۔سیلاب کے دنوں میں جب یہاں آیا تھا تو حالات اور تھے آج یہاں حالات پہلے سے بہتر ہیں ۔

ان کا کہنا تھا کہ پاکستان کو پاؤں پر کھڑا کرنے کے لیے ہمیں آگے بڑھ کر خدمت کرنا ہو گئی ۔ پاکستان کو مشکل حالات سے نکالنے کے لیے کئی سوارب روپے درکار ہیں ۔

وزیر اعظم نے کہا کہ جیسے حالات سیلاب کے دوران سندھ اور بلوچستان میں تھے اپنی زندگی میں کبھی اتنا بڑا سیلاب نہیں دیکھا۔

وزیر اعظم دوران خطاب دانش اسکول رحیم یار خان کے متعلق بات کرتے ہوئے آبدیدہ ہو گئے ۔کہا کہ دانش اسکول سے تعلیم یافتہ بچے آج امریکامیں تعلیم حاصل کر رہے ہیں ۔ دانش اسکول کے لیے ای لائبریری کی تعداد میں اضافہ کر رہے ہیں ۔

وزیر اعظم نے بلوچستان کے لیے 12 دانش اسکولوں کی تعمیر کا اعلان بھی کیا۔وزیر اعظم شہباز شریف نے بلوچستان کے وزیر اعلیٰ کو زمین فراہم کرنے کو بھی کہا۔