اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

877,292FansLike
9,999FollowersFollow
568,500FollowersFollow
191,068SubscribersSubscribe

بھارت میں بےنظیر بھٹو کے پوسٹر آویزاں

بھارتی ریاست کیرالہ کے شہر تھیرووانا کی گلیوں اور بازاروں میںپاکستان کی پہلی خاتون وزیر اعظم محترمہ بے نظیر بھٹو کے پوسٹر اور بینرز آویزاں کر دئیے گئے ۔

بھارتی میڈیا کے مطابق آل انڈیا ڈیموکریٹک ویمن ایسوسی ایشن کی جانب سے تمام بینرزاور پوسٹر ز کے لیے بے نظیر کی تصویر کا انتخاب کیا گیا۔اس کے علاوہ کانفرنس کے دعوت نامے پر بھی بے نظیر کی تصویر لگائی گئی ہے۔

دعوت نامے اور بینرز پر تصویر کے ساتھ ایک تحریر بھی درج ہے جس میں بے نظیر کی تعلیم،سیاست اور بہادری کو خراج تحسین پیش کیا گیا ہے۔

دوسری جانب بے جے پی کی جانب سے بے نظیر کے پوسٹر لگانے پر شدید احتجاج کیا گیا۔بے جے پی کے سنیئر رہنما نے اس عمل کی شدید مزمت کرتے ہوئے کہا کہ بے نظیر دشمن ملک کی وزیر اعظم تھی ،انہوں نے ہمیشہ ہمارے ملک کونقصان پہنچانے کی کوشش کی جو لوگ دشمن کو عزت دیتے ہیں وہ بھی ہمارے دشمن ہیں ۔