اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

843,468FansLike
9,979FollowersFollow
561,200FollowersFollow
181,482SubscribersSubscribe

ہندو مجھے مسلمان ہونے اور مسلمان چھوٹے کپڑوں کے باعث مجھے گھر کرائے پر نہیں دیتے،عرفی جاوید

بھارتی اداکارہ عرفی جاوید جو کہ اپنے انوکھے اندازاور فیشن سنس کے لیے ہمیشہ سے تنازعات میں گھری رہتی ہیں ۔ انہیں اب ممبئی میں کرائے پر گھر حاصل کرنے میں کافی مشکلات پیش آ رہی ہیں ۔

انہوں نے اس حوالےسے ٹوئٹر پیغام میں بتایا کہ ہندو مالک مکان انہیں مسلمان ہونے اور مسلمان انہیں ان کے مختصر لباس کے باعث کرائے پر مکان نہیں دیتے۔


انہوں نے کہا کہ کچھ مالکان کو سیاسی دھمکیاں دیے جانے کی بھی شکایات ہیں ۔میرے لیے ممبئی میں کرائے کا مکان حاصل کرنا اب مشکل ہوتا جا رہا ہے۔

یاد رہے کہ اس سے قبل بھی عرفی کو ان کے کپڑوں اور بیانات کی وجہ سے ریپ اور جان سے مارے جانے کی دھمکیاں دی جا چکی ہیں ۔