دبئی :زیر سمندرمسجد کی تعمیر،ہال سمندرکی تہہ میں بنایا جائے گا

دبئی میں اگلے سال سمندر پر تعمیر شدہ مسجد کا افتتاح کیا جائے گا، اس مسجد میں نماز کی ادائیگی کیلئے زیر سمندر ہال ہوگا۔

حکام کا کہنا ہے کہ مسجد میں تین منزلیں ہوں گی جہاں 50 سے 75 افراد کے نماز پڑھنے کی گنجائش ہوگی۔

حکام نے آج مسجد کی نظر کو بھانے والی کئی تصاویر شیئر کیں جس سے اندازہ ہوتا ہے کہ یہ مسجد کس قدر خوبصورت ہوگی۔

خبردار!پرانے فونز پراب واٹس ایپ نہیں چلے گا

حکام نے کہا کہ سمندر پر تعمیر شدہ مسجد امارات میں سیاحوں کیلئے بہت کشش کا باعث ہوگی، سیاحوں کو نماز پڑھنے یا صرف مسجد دیکھنے کیلئے بھی جانے کی اجازت ہوگی۔

سمندر کے اوپر تعمیر ہونے والی دو منزلوں میں اسلامی لیکچر اور ورکشاپس کیلئے ہال ہوگا۔ یہ مسجد زمین سے بھی جڑی ہوگی، تعمیراتی کام آخری مراحل میں ہے، اسے سیاحوں کیلئے اگلے برس کھول دیا جائے گا۔