22 سال سے قید روسی شہری رہائی سے چند گھٹنے قبل فرار

روسی شہری جس نے اپنی زندگی کے 22 سال سنگین جرائم کی پاداش میںجیلمیں گزارے،آخری دن فرار ہو گیا ۔

کامولجون کالونوف دوہرے قتل، چوری، اسلحہ، گولہ بارود، دھماکہ خیز مواد اور آلات رکھنے کے جرم میں 22 سال کی طویل سزا کاٹ رہا تھا۔

پینل کالونی کے حکام نے میڈیا نمائندوں کو بتایا کہ کامولجون اپنی رہائی کے دن صبح تقریباً 4 بجے کسی کو بغیر بتائے غائب ہو گیا اور اب یہی قیاس کیا جارہا ہے کہ وہ فرار ہے۔

ارکتسک خطے کے قصبے زیما سے تعلق رکھنے والے کامولجون کو پہلی بار مجرمانہ برادری کو منظم کرنے کے جرم میں سزا سنائی گئی تھی اور اسے 1997 میں جیل سے رہا کیا گیا تھا۔

بیک وقت 16 کمپنیز میں ملازمت،لیکن دفترکبھی نہ جانے والی خاتون

اس کے بعد اسے 2001 میں دوبارہ مختلف جرائم کی پاداش میں 22 سال قید کی سزا سنائی گئی۔

واضح رہے کہ کالونی میں قیدیوں کے تین دن تک غیر حاضری رہنے کو جیل سے فرار نہیں سمجھا جاتا بلکہ راستے سے مفرور سمجھا جاتا ہے۔ اگر وہ 3 دن میں واپس نہیں آتا تو اس قیدی کو 4 سال تک قید کی سزا ہو سکتی ہے۔