اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

847,684FansLike
9,979FollowersFollow
562,000FollowersFollow
183,255SubscribersSubscribe

یوٹیوبر مسٹر بیسٹ نے خود کو سات دن کیلئے زندہ دفن کرلیا

نارتھ کیرولینا ، دنیا کے مشہور ترین ارب پتی یوٹیوبر جمی ڈونلڈسن عرف مسٹر بیسٹ نے خود کو سات دن کیلئے زندہ دفن کرلیا۔

یوٹیوبر مسٹر بیسٹ نے اس خطرناک اسٹنٹ کی ویڈیو اپنے یوٹیوب چینل پراپلوڈ کی ہے جس میں وہ خود کو ایک تابوت میں بند کر کے زیر زمین دفن ہو گئے ہیں۔

مسٹر بیسٹ نے ویڈیو میں کہا کہ میں اپنی زندگی اگلے سات دنوں کیلئے اس تابوت کے سپرد کر رہا ہوں ، اس اسٹنٹ کیلئے مسٹر بیسٹ نے جدید ترین تابوت استعمال کیا جو خوراک اور پانی سے بھرا ہوا تھا جبکہ کیمروں کی مدد سے ویڈیو بھی ریکارڈ کی جارہی تھی ، مسٹر بیسٹ وا کی ٹاکی کے ذریعے اپنی ٹیم کے ساتھ رابطے میں رہے۔

معروف بھارتی یوٹیوبر اور کامیڈین ٹریفک حادثے میں ہلاک

مسٹر بیسٹ کاکہنا تھا کہ یہ اسٹنٹ ان کیلئے شدید ذہنی اذیت کا باعث بنا ہے اور انہوں نے اپنے فالوورز سے کہا کہ وہ گھر پر اسکو آزمانے کی کوشش نہ کریں۔

واضح رہے کہ مسٹر بیسٹ کے نام سے مشہور امریکی یوٹیوبر جمی ڈونلڈسن دنیا کے نمبر ون یوٹیوبر ہیں جن کے فالوورز کی تعداد 212 ملین سے زائد ہے جبکہ انکی ماہانہ آمدنی 30 لاکھ ڈالر تک ہے۔