اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

869,878FansLike
9,992FollowersFollow
566,300FollowersFollow
188,369SubscribersSubscribe

پی ڈی ایم حکومت اس لیے کامیاب نہیں ہوئی کیونکہ ہمارے اتحادی خدمت کے بجائے ذاتی دشمنیوں پر توجہ دے رہے تھے، بلاول بھٹو

چترال، پی پی کے چیئر مین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ ہم پی ڈی ایم حکومت میں اس لیے کامیاب نہیں ہوئے کیونکہ ہمارے اتحادی خدمت کرنے کے بجائے اپنی ذاتی دشمنیوں پر توجہ دے رہے تھے۔

چترال میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ مہنگائی پورے ملک میں ہے لیکن تمام مسائل کا حل پی پی کے منشور میں ہے ، پیپلزپارٹی کے ہر دور میں لوگوں کو روزگار ملا، بے نظیر بھٹو کے نامکمل مشن کو مکمل کرنا چاہتا ہوں، بے نظیر نہتی لڑکی ہوتے ہوئے دو آمروں سے ٹکرائی، تب عوام انکےساتھ تھی لیکن موجودہ وقت میں جب ملک کی صورتحال دیکھتا ہوں تو بہت افسوس ہوتا ہے، عوام کی تکالیف کو دور کرنا چاہتا ہوں۔

بزرگ سیاستدان دشمنی پر اتر آئےہیں : بلاول

بلاول بھٹو زرادری کا کہنا تھا کہ پرانے سیاست دان جس طرح سے سیاست کر رہے ہیں عوام کی تکالیف مزید بڑھیں گی، انکا ارادہ ہے کہ حکومت بنا کر اپنی ذاتی دشمنیاں پوری کریں، یہ حکومت میں آکر انتقامی سیاست کرنا چاہتے ہیں، مجھے اعتراض پرانے سیاستدانوں پر نہیں بلکہ 70 سال پرانی سیاست کرنے پر ہے ، پرانے سیاستدانوں کی 70 سال پرانی سیاست کرنے سے ملک کو نقصان ہوا ہے، اب عوام کا مطالبہ ہے کہ پرانے سیاستدانوں سے جان چھڑائیں۔

بلاول بھٹو زرداری کا چترال کی عوام سے خطاب کے دوران مزید یہ کہنا تھا کہ آپ چاہتے ہیں کہ آصفہ بھٹو چترال سے الیکشن لڑیں تو میں آصفہ بھٹو سے پوچھو ںگا، آصفہ کو مناؤں گا کہ وہ چترال کی نشست سے الیکشن لڑیں ۔