اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

876,690FansLike
9,999FollowersFollow
568,400FollowersFollow
191,068SubscribersSubscribe

آئی سی سی کی رینکنگ : بھارتی بیٹر شبمن گل کی پہلی پوزیشن برقرار اور بابر اعظم دوسرے نمبر پر براجمان

دبئی ، آئی سی سی کی رینکنگ میں بھارتی بیٹر شبمن گل کی پوزیشن برقرار ہے اور بابر اعظم دوسرے نمبر پر براجمان ہیں۔

کرکٹ ورلڈکپ کے بعد آئی سی سی نے ون ڈے پلیئرز کی رینکنگ جاری کی ہے۔ بھارت کے شبمن گل کی ون ڈے بیٹرز میں پہلی اور بابر اعظم کی دوسری پوزیشن برقرار ہے۔

بابر اعظم کو کپتانی سے ہٹانے کا دفیصلہ جلدی میں کیا گیا: میتھیو ہیڈن

دونوں بیٹرز میں دو رینکنگ پوائنٹس کا فرق ہے ، شبمن گل کے 826 اور بابر اعظم کے 824 پوائنٹس ہیں،پاکستان کے فخرزمان 14 ویں اور آسٹریلیا کے ٹریوس ہیڈسولہ درجے ترقی کے بعد 15 ویں نمبر پر ہیں،اسکے علاوہ آسٹریلیا کے مارنس لبوشین 8 درجے ترقی کے بعد 22 ویں نمبر پر آگئے۔

باؤلرز میں جنوبی افریقہ کے کیشو مہاراج کا پہلا جب کہ آسٹریلیا کے جوش ہیزل ووڈ ایک درجے ترقی کے بعد دوسرے نمبر پر آگئے ہیں اور پاکستان کے شاہین آفریدی ایک درجے ترقی کے بعد 9ویں نمبر پر ہیں،آل راؤنڈر میں بنگلہ دیش کے شکیب الحسن کا پہلا نمبر برقرار ہے۔