اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

849,378FansLike
9,980FollowersFollow
562,000FollowersFollow
183,255SubscribersSubscribe

سری نگر: بھارتی فوجی گاڑی پر حملہ، میجر اور 1 اہلکار ہلاک

سری نگر : مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کی گاڑی کو نشانہ بنایا گیا ہے جسکے نتیجے میں میجر اور ایک اہلکار ہلاک جبکہ 3 فوجی شدید زخمی ہوگئے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق مسلح افراد نے بھارتی فوج کی گاڑی کو اس وقت نشانہ بنایا جب سیکیورٹی اہلکار سرچ آپریشن کے لیے ضلع راجوڑی پہنچنے تھے اور بوجی مال ایریا کے داخلی و خارجی راستوں کو بند کرکے علاقے کا محاصرہ کرلیا تھا، سرچ آپریشن جاری تھا کہ اس دوران نامعلوم مسلح افراد نے بھارتی فوجیوں پر دھاوا بول دیا تھا یہ حملہ اتنا اچانک ہوا کہ اہلکاروں کو سنبھلنے کا بھی موقع نہیں مل سکا، حملہ آور کا رروائی کے بعد بھارتی اسلحہ بھی ساتھ لے گئے۔

مقبوضہ کشمیر:ایک اور زخمی بھارتی فوجی ہلاک،تعداد 4ہوگئی

حملے کے بعد گھبراہٹ کی شکار بھارتی فوج سرچ آپریشن کو ادھورا چھوڑ کر اپنے مردہ اور زخمی ساتھیوں کولیکر فوجی بیس کی جانب روانہ ہو گئے، اس حملے میں بھارتی فوج کی گاڑی مکمل طور پر تباہ ہو گئی جب کہ اس میں موجود میجر اور ایک اہلکار موقع پر ہلاک ہوگئے ،جب کہ 3 اہلکاروں کو شدید زخمی حالت میں اسپتال منتقل کیا گیاہے۔

زخمیوں میں سے 2 کی حالت نازک ہونے کے باعث ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے، تاحال کسی تنظیم یا گروپ نے حملے کی ذمہ داری قبو ل نہیں کی۔