اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

849,042FansLike
9,980FollowersFollow
562,100FollowersFollow
183,255SubscribersSubscribe

خاتون نے شوہر کو سالگرہ کیلئے دبئی نہ لیجانے پر مکا مار کر موت کے گھاٹ اتار دیا

بھارت میں انتہائی افسوسناک واقعہ پیش آیا جہاں ایک خاتون نے شوہر کو سالگرہ کیلئے دبئی نہ لے جانے پر مکا مار کر موت کے گھاٹ اتار دیا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق پولیس کا بتانا ہے کہ ریاست مہاراشٹر کے شہر پونے میں ایک 38 سالہ شخص کی موت اس وقت ہوئی جب اسکی بیوی نے مبینہ طور پر اسکے چہرے پر گھونسا مارا کیونکہ وہ اپنی سالگرہ منانے کیلئے دبئی نہ لے جانے پر شوہر سےخفا تھی ۔

مذکورہ واقعہ جمعے کی شام کو پیش آیا، مرنے والے شخص کا نام نکھل کھنہ تھا جو کہ ایک رئیل اسٹیٹ ڈیویلپر تھا، پولیس کی تحقیقات کے دوران یہ بات سامنے آئی کہ اس شخص کی 36 سالہ بیوی رینوکا کی 18 ستمبر کو سالگرہ تھی، رینیو کا اپنی سالگرہ دبئی میں منانا چاہتی تھی لیکن اسکے شوہر کا مطالبہ پورا نہیں کیا۔

پہلی اور دوسری بیوی میں جھگڑا، شوہر نےدوسری بیوی کوآگ لگا دی

5 نومبر کو اس جوڑے کی شادی بھی تھی اور وہ اپنے شوہر سے کسی اچھے تحفے کی توقع کر رہی تھی، خاتو ن کا اسلیے بھی موڈ خراب تھا کیونکہ وہ اپنے رشتے دار کی سالگرہ پر دہلی جانا چاہتی تھی لیکن شوہر کی طرف سے کوئی جواب نہیں ملا، اسی بات کو لے کر جمعہ کی شام دونوں میں اچھی خاصی لڑائی ہوئی ، اس دوران غصے میں آکر خاتون نے اپنے شوہر کی ناک پر مکا مارا جس سے بہت خون بہنے لگا اور وہ بے ہوش ہو گیا، انکے پڑوسیوں کیطرف سے اطلاع ملنے کے بعد پولیس ٹیم موقع پر پہنچی اور متاثرہ شخص کو اسپتال لے گئی جہاں اسے مردہ قرار دیدیا گیا۔