نسیم شاہ نے کوئٹہ گلیڈی ایٹر کو خیر آباد کہہ دیا

قومی ٹیم کے نوجوان بولر نسیم شاہ نے کوئٹہ گلیڈی ایٹر کو خیر آباد کہہ دیا، نسیم شاہ پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے آئندہ ایڈیشن میں کوئٹہ کی طرف سے نہیں کھیلیں گے۔

خبروں کے مطابق پی ایس ایل کے آئندہ ایڈیشن میں نسیم شاہ اسلام آباد یونائیٹڈکی طرف سے کھیلیں گے۔ نسیم شاہ کے فرنچائز کے ساتھ معاہدے کے 90 فیصد معاملات طے پا گئے ہیں۔

بابر اعظم کی کوئٹہ گلیڈی ایٹر کے خلاف سنچری،کوئٹہ کو جیت کے لیے241 رنز کا ہدف

کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نسیم شاہ کی جگہ اعظم خان کو شامل کرنے کا خواہاں ہے جبکہ پی ایس ایل کے نویں ایڈیشن میں محمد وسیم جونیئر کی بھی گلیڈی ایٹرز کا حصہ بننے کی امید ہے۔

یاد رہے کہ 2019 سے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کا حصہ رہنے والے 20 سالہ فاسٹ بولر نے ذاتی وجوہات کی بنا پر گلیڈی ایٹرز سے علیحدہ ہونے کا فیصلہ کیا ہے۔