اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

849,197FansLike
9,980FollowersFollow
562,000FollowersFollow
183,255SubscribersSubscribe

چین کا ویزا فری انٹری کا اعلان

بیجنگ، چین نے فرانس، جرمنی، اٹلی، ہالینڈ، اسپین اور ملائیشیا کے شہریوں کیلئے عارضی ویزا چھوٹ کا اعلان کر دیا جس کا مقصد وبائی امراض کے بعد کی سیاحت کو بحال کرنا ہے۔

چین نے گزشتہ روز اعلان کیا کہ یکم دسمبرسے شروع ہونیوالی اس سکیم میں فرانسیسی شہری ان متعدد ممالک میں شامل ہوں گے جنکو کو 15 دن تک چین میں ویزہ کے بغیر داخلے کی اجازت دی گئی ہے۔

رپورٹس کے مطابق 1 دسمبر 2023 سے 30 نومبر 2024 تک ان ممالک کے افراد چین میں کاروبار، سیاحت، رشتہ داروں سے ملنے یا بغیر ویزا کے 15 دن تک سفر کیلئے چین میں داخل ہو سکتے ہیں، صرف سنگاپور، برونائی اور جاپان کے شہریوں کو 15 دن سے کم قیام کیلئے ویزا فری داخلہ دیا جاتا تھا، فرانسیسی وزیر خارجہ کیتھرین کولونا نے گزشتہ روز بیجنگ میں چینی وزیراعظم لی کیا نگ اور وزیر خارجہ وانگ یی سے ملاقات کی ۔

چین میں عوامی خدمت کیلئےہوائی ٹیکسیاں متعارف کروا دیں گئیں

مختصر دورے میں اسرائیل اور حماس جنگ کیساتھ ساتھ دونوں ممالک کے درمیان وفود کے تبادلوں پر توجہ مرکوز کی گئی، چین کے ویزا فری انٹری کے اقدام پر کیتھرین کولونا نے کہا کہ یہ خبر خوش آئند ہے، چین بتدریج بین الاقوامی پروازوں کے راستوں کو بحال کر رہا ہے اور سفری پابندیوں میں نرمی کر رہا ہے۔

یہ اقدام کئی سالوں کے سخت COVID-19 اقدامات کے بعد اپنے سیاحت کے شعبے کو بحال کرنے اور مغربی ممالک کیساتھ تناؤ کے درمیان اپنے عالمی امیج کو بہتر بنانے کی چین کی کوششوں کے بعد کیا گیا ،اس قدام کو چین کی وسیع تر حکمت عملی کے ایک حصے کے طور پر دیکھا جارہا ہے تاکہ اسکی سیاحت کی صنعت کو ازسر نو بحال کیا جاسکےاور وبائی امراض کے بعد کے دور میں سفارتی تعلقات کو بڑھایا جا سکے۔