اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

869,396FansLike
9,993FollowersFollow
566,200FollowersFollow
188,369SubscribersSubscribe

آصف زردرای کی غلط فہمی ہے کہ وزیر اعظم ان کے پلڑے کا ہوگا: لطیف کھوسہ

سینئر وکیل لطیف کھوسہ کا کہنا ہے کہ آصف زرداری کی غلط فہمی ہے کہ وزیر اعظم ان کے پلڑے کا ہو گا۔

آصف زرداری کے حالیہ بیان پر ان کا کہنا تھا کہ اگر انہوں نے مجھے آزاد کر دیا ہے تو اگلے لائحہ عمل کا جلد اعلان کروں گا۔میں جس پارٹی کا بھی حصہ بنتا ہوں اس میں کسی کو حیرت نہیں ہونی چاہیے۔

نجی ٹی وی پر گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ آرٹیکل 17 کے مطابق کسی بھی سیاسی پارٹی کے عہدے دار کو عہدے سے تو محروم کیا جا سکتا ہے لیکن کسی بھی شہری کو پارٹی میں رہنے سے روکا نہیں جا سکتا۔

پی ٹی آئی انٹرا پارٹی الیکشن درست نہیں: چیف الیکشن کمشنر

یاد رہے کہ گزشتہ روز آصف زرداری نے ایک انٹرویو کے دوران کہا تھا کہ لطیف کھوسہ اب ان کی پارٹی کا حصہ نہیں ہیں۔