اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

869,636FansLike
9,993FollowersFollow
566,300FollowersFollow
188,369SubscribersSubscribe

جب تک بھٹو کو انصاف نہیں ملتا کسی کو انصاف نہیں مل سکتا: بلاول بھٹو

پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کے چیئرمین بلاول بھٹو کا کہنا ہے کہ ذوالفقار بھٹو کا کیس عدلیہ کے لیے ایک امتحان ہے۔

سپریم کورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بلاول بھٹو کا کہنا تھا کہ قوم کو بتایا جائے کہ ذوالفقار بھٹو بے قصور تھا۔

ان کا کہنا تھا کہ پاکستان ایک ایسا ملک ہے جہاں ایک صدارتی ریفرنس 12 سال بعد سماعت کے لیے مقرر ہوا، میں نے2018 میں اس کیس کے لیےدرخواست کی تھی ۔ہمیں انصاف چاہیے۔

ذوالفقار بھٹو کی سزا کا فیصلہ غلط بھی تھا توبدلا نہیں جا سکتا: جسٹس منصور علی شاہ

انہوں نے کہا کہ عدلیہ سے اپیل ہے کہ تاریخ کو درست کیا جائے۔ قوم کو بتایا جائے کہ بھٹو بے قصور تھا۔ اس بار قائد عوام اور پیپلز پارٹی کو عدالت سے ریلیف ملے گا۔

ایک سوال کے جواب میں ان کا کہنا تھا کہ راؤ انوار جن کا کھلونا ہے انہوں نے ہی اسے لانچ کیا۔لیاری کے کارکنوں نے ایک نعرہ دیا ہے ”میاں تیرے جانثار بشیر میمن اور راؤ انوار“۔

بلاول نے کہا کہ اس کیس میں جو بھی لوگ ملوث تھے ہم انہیں بے نقاب کرنا چاہتے ہیں ۔جب تک بھٹو کو انصاف نہیں ملتا کسی کو انصاف نہیں مل سکتا۔