اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

866,207FansLike
9,992FollowersFollow
565,500FollowersFollow
188,369SubscribersSubscribe

ریسٹورینٹس میں چوہے دوڑ رہے ہوتے ہیں، فوڈ اتھارٹی پر وزیر اعلیٰ برہم

کراچی، نگران وزیراعلیٰ سندھ نے فوڈ اتھارٹی کی کارکردگی پر عدم اطمینان کا اظہار کیا ہے۔

نگران وزیراعلیٰ سندھ کی زیر صدارت فوڈ اتھارٹی کا اجلاس ہوا جس میں چیف سیکرٹری، سیکرٹری فوڈ اور ڈی جی فوڈ اتھارٹی سمیت دیگر حکام شریک ہوئے۔

اجلاس میں کہا گیا کہ روزانہ تقریبا 100 چھاپے مارتے ہیں، اس پر وزیراعلیٰ نے پوچھا کہ چھاپے مارے جاتے ہیں تو پھر کچن کی حالت ٹھیک کیوں نہیں ہو رہی؟ فوڈاتھارٹی نہ تو فوڈ چیک کرتی ہے اور نہ ہی پانی، میں فوڈ اتھارٹی کی کارکردگی سے مطمئن نہیں ہوں۔

چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کی چیف الیکشن کمشنر سے ملاقات

نگران وزیراعلیٰ نے کہا کہ شہر میں بیشتر ریسٹورینٹس کی حالت خراب ہے، ریسٹورینٹس میں چوہے دوڑ رہے ہوتے ہیں، فوڈاتھارٹی چیکنگ نہیں کرتی نہ ہی بہتری لارہی ہے۔

نگران وزیراعلیٰ نے چیف سیکرٹری کو فوڈ اتھارٹی کی کارکردگی بہتر بنانے کی ہدایت کی۔