اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

846,297FansLike
9,978FollowersFollow
562,000FollowersFollow
183,255SubscribersSubscribe

روس برفانی طوفان کی لپیٹ میں، 60 سالہ ریکارڈ ٹوٹ گیا

ماسکو، روس کے مختلف حصوں میں برفانی طوفان کے باعث شدید برف باری ہوئی جسکی وجہ سے معمولات زندگی متاثر ہوگئے۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق ماسکو میں 24 گھنٹوں کے دوران ریکارڈ برفباری ہو چکی ہے، برفانی طوفان 60 سالوں میں ماسکو سے ٹکرانے والا سب سے طاقتور طوفان ہو سکتا ہے، روس کے دار الحکومت ماسکو میں شدید برف باری کے باعث ٹریفک کا نظام درہم برہم ہو گیا، سڑک پر ڈرائیورز کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔

ایلون مسک اپنی یونیورسٹی کھولنے کے خواہشمند

ماہرین کے مطابق ماسکو میں دسمبر میں ہونے والی برف باری 50 سینٹی میٹر تک پہنچ سکتی ہے جوکہ اس مہینے میں ریکارڈ کی گئی سب سے زیادہ برف باری ہے۔