اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

866,293FansLike
9,992FollowersFollow
565,500FollowersFollow
188,369SubscribersSubscribe

الیکشن کیس سپریم کورٹ کا تحریری حکم نامہ جاری

سپریم کورٹ نے عام انتخابات کیس کے تحریری حکم نامے میں کہا ہے کہ عمیر نیازی بظاہرجمہوری عمل ڈی ریل کرنےکی کوشش کےمرتکب ہوئے

تفصیلات کے مطابق سپریم کورٹ نے عام انتخابات کیس کا 6 صفحات پرمشتمل تحریری حکم نامہ جاری کر دیا۔

سپریم کورٹ نے بیرسٹرعمیر نیازی کو نوٹس جاری کرکے وضاحت مانگ لی ہے ، کیوں نہ آپ کیخلاف توہین عدالت کی کارروائی کی جائے۔

حکم نانے میں کہا گیا کہ سپریم کورٹ کاحکم واضح تھا کوئی بھی جمہوری عمل میں خلل نہیں پیدا کرے گا، عمیر نیازی جمہوری عمل ڈی ریل کرنےکی کوشش کےمرتکب ہوئے۔

سپریم کورٹ نے ہائیکورٹ کا فیصلہ معطل کردیا، آج ہی انتخابی شیڈول جاری کرنے کا حکم

تفصیلی فیصلے میں کہا گیا کہ ہائیکورٹ نے2753ڈی آراوز،آراوزاور اے آر اوز کا کام روک دیا، لاہورہائیکورٹ نے بیک جنبش قلم انتخابی عمل کوڈی ریل کردیا۔

حکم نامے کے مطابق ڈی آراوزاورآراوزکوخاص طورپرانتخابات کیلئے تعینات نہیں کیا گیا،تعینات کیے گئے افسران پہلے سے ہی بطور انتظامی افسر فرائض انجام دے رہے ہیں۔

لاہورہائیکورٹ کا فیصلہ معطل کیا جاتا ہے۔سپریم کورٹ نےلاہورہائیکورٹ کودرخواست پرمزید کارروائی سے بھی روک دیا۔