اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

845,946FansLike
9,978FollowersFollow
562,000FollowersFollow
183,255SubscribersSubscribe

ایران نے موساد کےخفیہ ایجنٹ کو پھانسی دیدی

ایرانی خبر رساں ادارے کے مطابق موساد کے ایجنٹ کو ہفتے کےروز ایران کے جنوب مشرقی صوبے میں پھانسی دی گئی۔

تفصیلات کے مطابق ملزم نے مخصوص معلومات جمع کرکے فارن سروسز سے رابطہ کیا، ایجنٹ نے موساد سمیت فارن سروسز کو یہ چیزیں فراہم کیں۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق ملزم نے دیگر مخصوص معلومات اور ستاویزات بھی موساد کے حکام کو بھیجیں جس کا مقصد ایران اور اس کے اداروں کے خلاف پروپیگنڈا کرنا تھا۔

ایرانی میڈیا نے ملزم کا نام ظاہرنہیں کیا اور نہ ہی اس کی گرفتاری کا مقام اور تاریخ بتائی۔