اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

871,130FansLike
9,992FollowersFollow
567,000FollowersFollow
188,369SubscribersSubscribe

سپریم کورٹ کے فیصلے سے مطمئن نہیں،ہمارے تحفظات موجود ہیں:چیئرمین پی ٹی آئی

چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر خان کا کہنا ہے کہ سپریم کورٹ کے فیصلے سے مطمئن نہیں، فیصلے پر ہمارے تحفظات موجود ہیں

بیرسٹر گوہر نےمیڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہہم الیکشن کا بائیکاٹ نہیں کرے گی لیکن سپریم کورٹ سے استدعا ہے کہ ہماری درخواستوں کو بھی سنا جائے۔

انہوں نے کہ ڈی آر اوز اور آر اوز فری اینڈ فیئر الیکشن کرائیں لیکن جن ڈی سیز نے ایم پی اوز کے آرڈر کیے وہ کیسے الیکشن صاف و شفاف کرائیں گے۔

الیکشن کیس سپریم کورٹ کا تحریری حکم نامہ جاری

ان کا کہنا تھا کہ سپریم کورٹ نے عمیر نیازی کو نوٹس جاری کیا ہے، توہین عدالت کے نوٹس ہوں گے تو کوئی عدالت نہیں جائے گا۔

بیرسٹر گوہر نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان کے ٹرائل جیل میں کرائے جا رہے ہیں تاکہ دباؤ بڑھے اور سمجھوتہ ہو لیکن وہ سمجھوتہ نہیں کریں گے۔

چیئرمین پی ٹی آئی کا مزید کہنا تھا کہ صاف شفاف الیکشن کرانے ہیں تو حکومتی نمائندوں کے آر اوز اور ڈی آر اوز کا رول نہیں ہونا چاہیے، تمام ریٹرننگ افسران عدلیہ سے ہونے چاہئیں۔