اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

870,993FansLike
9,992FollowersFollow
566,900FollowersFollow
188,369SubscribersSubscribe

لاہور کے 10 علاقوں میں مصنوعی بارش برسا دی گئی

لاہور کے 10علاقوں میں مصنوعی بار ش کردی گئی ،نگران وزیر اعلیٰ پنجاب محسن نقوی کا کہنا ہے کہ پنجاب کی بہتری کے لیے اقداما ت جاری ہیں

خبرو ں کے مطابق مصنوعی بار ش کےلیے دوسری فلائٹ کچھ دیر بعد ہوگی،لاہور کے 10علاقوں میں مصنوعی بارش ہوگئی۔

وزیر اعلیٰ کا کہنا ہے کہ مصنوعی بارش کا تجربہ کامیاب ہوچکاہے ،مصنوعی بارش کے لیے حکومت کا ایک روپیہ بھی خرچ نہیں ہوا۔

ان کا کہنا تھا کہ مصنوعی بارش کے لیے اقدامات یو اے ای حکومت کا تحفہ تھا،یو اے ای حکومت کے 2جہاز 15 دن سے یہاں موجود تھے۔

سپریم کورٹ کے فیصلے سے مطمئن نہیں،ہمارے تحفظات موجود ہیں:چیئرمین پی ٹی آئی

وزیراعظم نے یو اے ای حکومت کا شکریہ ادا کیا ،اسموگ ٹاور بھی اگلے کچھ عرصے میں لگ جائے گا۔

35کروڑروپے والی خبر بے بنیاد تھی،سوائے پانی کے چھڑکاؤ کے ہم نے اضافی خرچہ کچھ نہیں کیا،رات تک پتہ چلے گا کہ کتنی بارش ہوتی ہے، کیا نتیجہ آتا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ تعمیراتی کاموں کی وجہ سے اسموگ میں شائد ایک فیصد فرق پڑتا ہو گا،ہمیں الیکٹرک وہیکلز کے استعمال کی طرف جانا ہو گا۔