اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

875,003FansLike
9,999FollowersFollow
568,000FollowersFollow
191,068SubscribersSubscribe

 سفاک بیٹے نے 5 ہزار روپے نہ دینے پر ماں کو قتل کردیا

نئی دہلی، بھارت میں سفاک بیٹے نے 5 ہزار روپے نہ دینے پر ماں کو قتل کرکے لاش سوٹ کیس میں ڈال کر پھینک دی۔

بھارتی میڈیا کے مطابق بھارتی ریاست اتر پردیش کے ضلع حصار میں پیش آیا جہاں ایک بیٹے نے اپنی ماں سے 5 ہزار روپے مانگے ، ماں نے بیٹے کو 5 ہزار روپے نہ دیے تو بیٹے نے طیش میں آکر ماں کا گلہ دبادیا۔

قاتل بیٹے نے لاش کو چھپانے کیلئے سوٹ کیس میں ڈال کر اسے پھینک دیا ، دوران گشت پولیس نے ایک سوٹ کیس کو پایا جسے کھول کر دیکھا تو اس میں خاتون کی لاش موجود تھی، لاش کو پوسٹمارٹم کیلئے بھیجا گیا تو لاش کی شناخت ہو گئی۔

سکھ رہنما کے قتل کی سازش بے نقاب ، جوبائیڈن نے بھارت کا دورہ منسوخ کر دیا

پولیس نے بتایا کہ خاتون کی شناخت پر تیمادیوی کے نام سے ہوئی جو کاٹن کی فیکٹری میں کام کرتی تھیں جبکہ بیٹے کی شناخت ہمانشو کے نام سے ہوئی جسکی عمر 21 سال ہے، پولیس نے قاتل بیٹے ہمانشو کیخلاف مقدمہ درج کیا اور اسے گرفتار کرلیا۔