اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

873,111FansLike
9,997FollowersFollow
567,600FollowersFollow
188,369SubscribersSubscribe

کسانوں اور چرواہوں کے درمیان خونی جھڑپ، 16 افراد ہلاک

ابوحہ، شمالی وسطی نائجریا میں چرواہوں کے مویشیوں کے فصل خراب کر دینے پر چرواہوں اور کسانوں کے درمیان ہونے والی جھڑپ میں 16 افراد ہلاک ہو گئے۔

چرواہوں کے مویشی علاقہ عبور کرکے مسلمان کے کھیت میں داخل ہوجاتے ہیں اور فصل کھاجاتے ہیں، جس پر معمولی جھگڑا روز کی بات ہے، لیکن اس میں اکثر شدت بھی آجاتی ہے۔

کیپٹن اویا جیمز نے اے ایف پی کو بتایا کہ یہ جھڑپ نصف شب کے وقت گاؤں موشو میں ہوئی جہاں شمال میں زیادہ تر مسلمان اور جنوب میں عیسائی آباد ہیں۔

بھارت میں کرونا نے پھر سر اٹھا لیا،4 اموات ،کیسز میں اضافہ

فوری طور پر یہ واضح نہیں ہو سکا کہ تازہ ترین جھڑپ میں پہل کس کی جانب سے ہوئی،مبینہ طور پر عیسائی کسانوں نے مسلمان چرواہوں کی بستی پر حملہ کیا تھا جس میں 16 افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے۔