بلے کے نشان دیا جا رہا تھا لیکن انکار کردیا: پرویز خٹک

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) پارلیمنٹیرینز کے سربراہ پرویز خٹک نے کہا ہے کہ بلےکے نشان کی آفر ہوئی تھی لیکن انکار کردیا۔

پشاور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے پرویز خٹک کا کہنا تھا کہ صوبے کے ہر کونے سے پارٹی میں لوگ آرہے ہیں۔

ان کا کہان تھا کہ ہمارا منشور تیارہے، چند دنوں میں عوام کے سامنے پیش کریں گے، الیکشن مہم جاری ہے اور ہم محنت کررہے ہیں۔

انہوں  نے کہا کہ ہمارے حقوق ضبط کیے ہیں، وہ حاصل کرنے ہیں، ضم شدہ اضلاع کے ساتھ بہت زیادتی ہورہی ہے، فنڈز نہیں آرہے۔

صندل خٹک نے بھی کاغذات نامزدگی جمع کرا دیئے

انتخابات پارٹی آئین کے مطابق نہیں کروائے‘، پاکستان تحریک انصاف سے بلے کا نشان چھن گیا

پرویز خٹک نے بتایا کہ ہمارے بہت سے آزاد دوست الیکشن لڑ رہے ہیں، آزاد امیدوار کامیابی کے بعد ہمارے ساتھ شامل ہوں گے۔