فرانس نے بھارتی طیارہ تحویل میں لے لیا

فرانس نے بھارتی مسافر طیارے کو تحویل میں لے لیا جو بھارتی مسافروں کو لے کر واٹری ائیرپورٹ پر پہنچا تھا۔

خبروں کے مطابق اس طیارے کی منزل نکاراگوا تھی تاہم فرانسیسی حکام کو رومانیہ سے اطلاع ملی تھی کہ اس طیارے میں والدین اور کسی رشتے دار کے بغیر 11 بچے سفر کر رہے ہیں۔

حکام کا کہنا تھا کہ طیارے میں 303 بھارتی مسافر سوار تھے۔ طیارے کو گراؤنڈ کروانے کے بعد دو بھارتی شہریوں کو تفتیش کیلئے روک لیا جب کہ عملے کو جانے دیا گیا۔

بھارتی شہریوں پر انسانی اسمگلنگ کا الزام ثابت ہوگیا تو قانون کے تحت 20 سال قید اور 3.3 ملین یوروز تک جرمانہ ہوسکتا ہے۔

روزانہ اکیلے بس کا سفر کر کے پارک جانے والی کتیا

خبروں کے مطابق طیارہ رومانیہ کے ایک شہری کی ملکیت ہے جسے کرایے پر حاصل کیا گیا تھا۔ اس متعلق شبہ تھا کہ طیارے میں موجود 11 بچوں کو انسانی اسمگلنگ کے لیے  لے جایا جا رہا تھا۔

بھارت کی اپیل کے باوجود فرانسیسی حکام  نے تفتیش مکمل ہونے تک بھارتی شہریوں کو رہا کرنے سے انکار کردیا۔